ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی دارالحکومت میں آتشزدگی، دس ہلاک

سعودی دارالحکومت میں آتشزدگی، دس ہلاک

Sun, 15 Oct 2017 19:56:19    S.O. News Service

ریاض15اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں لگنے والی آگ سے کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ آگ فرنیچر بنانے کے ایک کارخانے میں لگی تھی۔ ریاض کے شہری دفاع کے محکمے نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب میں لگنے والی اِس آگ پر قابو پا لیا ہے۔ یہ فیکٹری شہر کے بدر نامی ضلع میں واقع ہے۔ آتشزدگی کے اس واقعے میں تین افراد کے جھلس کر زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔


Share: